13 فروری 2012 - 20:30

چین کے نائب وزیر خارجہ نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے مذاکرات کی حمایت کرتےہوئے گذشتہ دو دنوں میں ایران کے حکام کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔

ابنا: ماژائو ژو نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں خارجہ پالیسی اور عالمی سلامتی کے امور کے سربراہ علی باقری سے مذاکرات میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات جلد از جلد شروع ہونگے اور چین ماضی کی طرح مثبت کردار اداکرے گا۔

علی باقری نے چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پابندیوں سے کبھی کوئي مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ یہ غیر منطقی اور بے سود اقدامات ہیں اور ان سے تعطل پیدا ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ گفتگو اور منطق انسان کو کسی نتیجے تک پہنچاتی ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے اعلی قومی سلامتی کےسیکریٹری سعید جلیلی سے بھی ملاقات کی ۔

ادھر چین کے ساتھ ساتھ روس نے بھی تاکید کی ہےکہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کےلئے مفاہمت آمیز راہیں ہی اختیار کی جاني چاہیں۔....... /169